MOMINA EPISODE 7

 مومی تجھے کیسے پتہ اندر کوئ جوان لڑکا ہی ہے جو تیرے پیچھے تک آگیا ہے ہوسکتا یے ُاس میں کوئ موٹا گیندا آدمی ہو جو تجھے اور مجھےخوبصورت دوشیزاۓ سمجھ کے ُاٹھانے آیا ہو “

فلک نے اپنی اپنی بڑی بڑی ُگھور سیاہ چشمے کے پیچھے سے دکھتی ہوئ آنکھوں سے ُاسے دیکھتے ہوۓ کہا جس پہ مومناکے چہرے پہ مسکراہٹ چھا گئ ۔
“فلک تو بلکل پاگل ہے “۔مومنا نے ہاتھ میں تھاماہوا  رجسٹر ُاس کی کمر پہ زور سے مارا جس سے وہ بلبلا ًاٹھی۔
“مومی اللہ کی قسم اگر اباں تجھے مجھے ایسے سڑک پہ اٹکھیلیاں کرتے ہوۓ دیکھ لینا تو قسم سے کل سے کالج جانا بند کردے گے”۔فلک نے سر پہ دوپٹہ ٹھیک کرتے ہوۓ کہا 
“صحیح کہ رہی ہے تو “۔پھر دونوں گلی کے آخر میں پہنچ کر اپنے اپنے دروازے کی طرف مڑگئ۔
“خداحافظ مومی شام میں آؤں گی “۔فلک دروازے کے آگے لگے پردے کو سرکا کے اندر داخل ہوگئ جب کے مومنا اندر جانے سے پہلے ایک بار پھر سامنے سڑک کی طرف دیکھنے لگی جہاں وہی سفید کرولا اب بھی کھڑی تھی مومنا مسکرا کے اندر گھر میں داخل ہوگئ۔
“اماں اسلام علیکم “۔مومنا نے گھر میں داخل ہوتے ہی پہلے اپنے کالج شوز ُاتارے پھر گھر کےآنگن کی طرف آگئ جہاں چارپائ پہ تائ ازرہ اور اماں سر جوڑے جانے کون سے مزاکرات کررہی تھی ۔


وعلیکم اسلام “۔دونوں نے بیک وقت جواب دیا 

“کیسی ہے میری گڑیا رانی “۔تائ نے مومنا کی طرف محبت پاش نظروں سے دیکھتے ہوۓ کہا 

“شکر ہے تائ جان آپ سناۓ “۔مومنا نے کالج بیگ پلاسٹک کے ِاسٹول۔پہ رکھ کر خود آنگن میں بنی سیڑھیوں پہ بیٹھ گئ ۔

“بس بیٹا گزرہی ہے,منصور کی بڑی اچھی جگہ نوکری لگی  ہےکسی بڑی کمپنی میں تو میں نے سوچا اپنے بچوں کی طرف جاکے مٹھائ دے آؤں”۔

“اڑے واہ تائ یہ تو بڑی خوشی کی خبر ہے ,منصور بھائ ہے کہا ویسے ؟”۔مومنا نے رسی سے اپنے پہننے کے لیے صبح والے کپڑے ُاتارتے ہوۓ پوچھا۔

“وہ حرم کو لینے اسکول گیا ہے”۔تائ جی نے چارپائ پہ پڑے ِمٹھائ کے ڈبے کو مومنا کی طرف بڑھاتے ہوۓ کہا  

“میں یونیفارم۔بدل کے آئ تائ جی پھر آکے کھاؤں گی

About admin

Check Also

Thirst of Billionaire episode 2

 Shaukat finally confessed, feeling burdened by their mistreatment. “I’ve seen them,” he said. “But it’s …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *