MOMINA EPISODE 5

,مومناُاسے بنا جواب دیۓ اپنی بس کی جانب چل دی جو دور سے ُاسے آتی دکھائ دی ُاس نے بس میں چڑھنے پہلے پیچھے پلٹ کر دیکھا جہاں وہ دونوں کھڑے ُاسے جاتا دیکھ رہےتھے,پھر وہ بس اپنے سفر پہ گامزن ہوگئ

۔۔چھٹی کے وقت تپتی ہوئ دوپہر میں چاندبی بی سڑک پہ کالج کے باہر لوگوں کا تانتہ بندہ ہواتھا مومنا اس ہجوم۔کو چیرتی ہوئ باہر نکل آئ ۔

“مومی ُرک میں آگئ “۔مومی کی بیسٹ فرینڈ فلک نے ُاسے آواز لگائ جو ُاس کی سہیلی ہونے کے ساتھ ساتھ ان کی پڑوسن بھی تھی مومنا اور فلک بچپن سے ایک ساتھ پلی بڑھی تھی اسکول کالج ہر جگہ ہمیشہ ایک ساتھ پائ جاتی تھی صرف صبح کے اوقات میں فلک ہمیشہ اپنے بابا کے ساتھ موٹر سائیکل پہ اسکول ,کالج جایا کرتی تھی اور واپسی میں مومنا کے ساتھ آتی تھی

 ۔

“سوچتی ہوں اللہ بھلا کرے ُاس انسان کا جس نے اتنا لمبا۔ راستہ بنایا ہے بس اسٹاپ تک جانے کا, قسم اللہ کی ساری رنگت ہی جل جاتی ہے پر یہ سڑک ختم نہیں ہوتی “۔مومنا نے چہرے پہ آۓ اس عطر کو اپنے دوپٹہ سے صاف کرتے ہوۓ کہا ۔جو دھوپ اور گرمی کی شدت سے ُاس کے چہرے پہ آرہا تھا ۔

“مومی کیامجھے ایسا لگ رہا ہے یا تجھے بھی محسوس ہو رہا ہے “۔فلک نےِاس لمبی سڑک پہ بے شمار چلتی ہوئ سفید یونیفارم پہنے ہوۓ لڑکیوں پہ نظر مارتے ہوۓ اپنے برابر

میں رینگتی ہوئ ِاس سفید کرولا گاڑی کو دیکھا جو مسلسل ُان کے ساتھ چل رہی تھی, یہ نہیں کے صرف یہ گاڑی بلکہ ُچھٹی کے وقت ِاس سڑک پر گاڑیاں بہت آہستہ چلائ جاتی تھی کیوں کے ایک تو کالج کی لڑکیوں کا ہجوم ہوتا تھا اور دوسرا سندھ انسٹیوٹ آف یرولیجی اینڈ ٹرانپلانٹیشن کی وجہ سے بھی سڑک پہ کافی گہما گہمی رہتی تھی۔“کیا محسوس ہورہا ہے تجھے فلک”۔مومی نے سیدھا چلتے ہوۓ ُاس سے پوچھا ۔

“یار یہ جو گاڑی ہے نہ یہ ہمارے ساتھ ساتھ چل رہی ہے ِاسے اتنی بار موقع ملا یے آگے نکلنے کا پر یہ صرف ہمارے ساتھ چل رہا ہے “۔فلک نے تجسس سے بھرے انداز میں مومی سے کہا ۔

“سچی تو پہلے کیوں نہیں بتایا مجھے پاگل میں اپنے آپ کو تھوڑا نزاکت سے سڑک پہ چلاتی تھوڑا دوپٹہ ہی ٹھیک کرلیتی ِشٹ “۔

مومی تیری طبیعت تو ٹھیک ہے نہ تو یہ کیسی باتیں کررہی ہے “۔



About admin

Check Also

Thirst of Billionaire episode 2

 Shaukat finally confessed, feeling burdened by their mistreatment. “I’ve seen them,” he said. “But it’s …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *