MOMINA EPISODE 3

 جواب مومی میرے پاس تمہارے ہر سوال کا جواب ہے میری بہن حرم نے روتی ہوئ مومنا کو گلے لگالیا پھر ُاس کے سر پر بوسہ دیا

۔میں تو سمجھتی تھی میری مومی جھلی ہے پر مجھے تو آج معلوم۔ہوا ہے میری مومی تو بہت حساس اور سمجھدار ہے ۔اب دیھان سے میری بات سنو  تم نے جو بھی باتیں کی میں نے سنی پر اب تم۔میری باتیں ناصرف سنو گی بلکہ ان پہ عمل۔بھی کروگی اور اپنا ایمان بھی مضبوط رکھوگی ٹھیک ہے ۔اللہ تعالیٰ قرآن پاک میں سورة الشرح کی آیات پانچ میں فرماتا ہے ِاس کے علاوہ کئ اور آیات میں فرماتا ہے کے 

 “فَاِنَّ مَعَ الۡعُسۡرِ يُسۡرًاۙ‏”۔

ترجمہ : ہاں ہاں مشکل کے ساتھ آسانی بھی ہے

 ۔

بعض اوقات مشکلات لوگوں کو ان کے عقیدے سے دور کردیتی ہیں – اگر کسی شخص  کوسمجھ نہیں آتا ہے کہ آزمائشیں کیوں آتی ہیں تو وہ زندگی کو ناجائز سمجھنے لگ جاتے ہیں یا یہاں تک کہ یہ سوچنے لگ جاتے ہےاللہ ان کے ساتھ نا انصافی کررہاہے جیسے ابھی تم نے مجھے کہا مومی ۔ لیکن اللہ تعالی عادل ہے ،راستباز ہے ، اور وہ رحمن ہے ، بڑا مہربان ہے۔ وہ اپنے بندوں کے لئے کبھی برا نہیں چاہتا, وہ صرف ہمارے لئے بھلائی چاہتا ہے۔ قرآن مجید اور حدیث میں بہت سارے ثبوت موجود ہیں جو ہمارے اس سوال کا جواب دینے میں ہماری مدد کرتے ہیں کہ ہمیں کیوں آزمایا جاتا ہے”.

حرم نے مومنا کا سر اپنی گود میں رکھ کر ُاس کے بال سہلانے لگی ۔

“مومی تمہیں پتہ ہے جب میں قرآن پاک حفظ کررہی تھی تو ہمیں قرآن پڑھانے والی خالا پتہ ہے کیا بتاتی تھی ۔

جب بھی اللہ کسی شخص کے لئے بھلائی چاہتا ہےتو وہ ان کو تکلیف میں ڈالتا ہے۔اب تم۔بولو گی کیوں؟ کیونکہ اگر بندہ صابر (صبر) اور اللہ کے فرمان پر قناعت کے ساتھ رد عمل ظاہر کرتا ہے تو ، یہ انھیں اللہ کے قریب کردیتا ہے۔ اوراللہ صبر کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔ایسا قرآن پاک کی بے شمار آیات میں ہے ۔

لہذا جب ہم صبر کا فقدان رکھتے ہیں اور مایوس ہوجاتے ہے اللہ کی رحمت سے یا نعوزباللہ اللہ پر الزام۔لگاتے ہےتو یہ درحقیقت ہمارا انتخاب ہے جو کے بہت ُبرا ہے۔ہمیں دوسرا آپشن استعمال کرنا چاہیے یعنی صبر کا  ، اپنی زندگی میں آنے والے ان  امتحانات کا  فائدہ اٹھانا چاہیے صبر کرکے اور اگلی زندگی میں بھی فائدہ ُاٹھانا چاہیے یعنی جنت میں کچھ سمجھی میری بات مومی حرم نے مومی کی طرف دیکھا جس کی بند آنکھوں پہ ابھی آنسوؤں کے قطرے اٹکے ہوۓ تھے ۔حرم نے مومی کی ہیشانی چومی اور آہستہ سے ُاس کا سر تکیے پر رکھ دیا جو جانے کب کی گہری نیند میں چلی گئ تھی۔

About admin

Check Also

MOMINA EPISODE 6

 صحیح تو کہا ہے وہ گاڑی والا ہے نہ جو سفید کرولا      میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *